سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(نیوزلیب) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید زلزلے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں باجوڑ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 10 کلومیٹر دور مغربی پہاڑی سلسلہ تھا۔