سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس سابق قراردادوں کی تصدیق ہے: وزیراعظم

سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس سابق قراردادوں کی تصدیق ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزلیب) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس سابق قراردادوں کی تصدیق ہے، کشمیریوں کی مشکلات کا ازالہ کرنا عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ دہائیوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے اعلیٰ سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، اس اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیا، کشمیریوں کی مشکلات کا ازالہ اور مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔