سعودی عرب فلسطینیوں کی آزاد ریاست کی حمایت کرتا ہے، شاہ سلمان

سعودی عرب فلسطینیوں کی آزاد ریاست کی حمایت کرتا ہے، شاہ سلمان

سعودی شاہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آزاد ریاست کے فلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے مؤقف پر قائم ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم فلسطینیوں کے آزاد ریاست حاصل کرنے کے قانونی حق کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔