سرکاری خرچے پر سیاسی تشہیر کی اجازت نہیں ہو گی، الیکشن کمیشن

سرکاری خرچے پر سیاسی تشہیر کی اجازت نہیں ہو گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزلیب) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرتیوں، ترقیاتی فنڈز اور سرکاری اخراجات سے سیاسی تشہیر پر پابندی برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ترقیاتی فنڈز اور سرکاری اخراجات سے تشہیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی پابندی کا اختیار چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابی شیڈول اجراء سے پہلے الیکشن کمیشن کے پاس ایسی پابندیوں کااختیار نہیں ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اعتراضات پر مبنی خط سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔