رمضان بازار اور رمضان دستر خوان کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور

رمضان بازار اور رمضان دستر خوان کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور

بہاولپور(نیوزلیب) ڈپٹی کمشنر بہاول پو را نجنیئر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیاءخوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہاول پور میں رمضان بازار اور رمضان دستر خوان کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں تمام انتظامات کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق دیہی علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں اتائیوں کے خاتمے کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اس سلسلے میں ملزمان کو جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے مزید کہا کہ بہاول پور میں موجود سلاٹر ہاﺅسزکی بھی نگرانی کی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ نیو جنرل بس اسٹینڈ پر سہولیات کی فراہمی اور صاف پانی کی دستیابی کے لیے بھی بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔پروگرام کے دوران ضلع بھر سے لوگوں نے براہ راست ٹیلی فون کالز کے ذریعے ڈپٹی کمشنر بہاول پور کو اپنے اپنے علاقو ں کے مسائل سے آگاہ کیا اور انھوں نے ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی بھی کروائی۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض پروگرام منیجرریڈیو پاکستان بہاولپور سجاد احمد بری نے انجام دیے جبکہ اس پروگرام کے پروڈیوسر محمد عاشق عباسی ہیں۔