رحیم یار خان: اکبر ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر، 9 افراد جاں بحق

رحیم یار خان: اکبر ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر، 9 افراد جاں بحق

رحیم یار خان(نیوزلیب) ایک اور ٹرین حادثہ، رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

انجن اور تین بوگیاں تباہ ہوگئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسیکو آپریشن جاری ہے، اکبر ایکسپریس کی بوگی نمبر ایک اور تین میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کٹر کی مدد سے بوگیوں کو کاٹا جا رہا ہے، خاتون سمیت 5 سے 6 مسافر بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔