خاتون نے جھیل میں شکار کے دوران 2 منہ والی مچھلی پکڑلی

خاتون نے جھیل میں شکار کے دوران 2 منہ والی مچھلی پکڑلی

نیویارک(نیوزلیب ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون اس وقت خوفزدہ ہوگئی جب اس نے جھیل میں شکار کے دوران 2 منہ والی مچھلی پکڑ لی۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی ڈیبی گیڈز نامی خاتون اپنے شوہر کیساتھ جھیل کمپلین میں شکار کر رہی تھیں جب انہوں نے یہ عجیب مچھلی پکڑی۔ انہوں نے اس مچھلی کو دوبارہ جھیل میں چھوڑ دیا مگر اس کی تصاویر لینا نہیں بھولیں جن کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر ہزاروں بار شیئر ہو چکی ہیں اور متعدد افراد نے کمنٹس میں اسے ناقابل یقین قرار دیا ہے اور کچھ نے قدرت کا کرشمہ کہا۔