جعلی اکاؤنٹس کیس، تین گرفتار ملزمان نیب کو رقم واپس کرنے پر تیار

جعلی اکاؤنٹس کیس، تین گرفتار ملزمان نیب کو رقم واپس کرنے پر تیار

اسلام آباد(نیوزلیب) جعلی اکاؤنٹس کیس کے تین گرفتار ملزمان نیب کو رقم واپس کرنے پر تیار ہو گئے اور پلی بارگین کی درخواست دے دی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان خورشید انور، عارف علی اور آصف محمود نے پلی بارگین کی درخواست دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چوبیس جولائی تک توسیع کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ملزمان کی پلی بارگین درخواست کا کیا بنا؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزماں کی پلی پارگین کی درخواست پر پراسس جاری ہے۔ عدالت نے نیب کو درخواست پر پراسس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزماں کو چوبیس جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔