تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،صدر ممنون حسین

تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،صدر ممنون حسین

اسلام آباد(نیوزلیب)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔
صدر ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا ۔صدر اور خاتون اول نے پاسپورٹ کیلیے درخواست پراسس کرائی۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے انتظامات اچھے تھے،یہ پتانہیں معمول میں بھی ایسے ہی انتظامات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کوایسے ملک نہیں جاناچاہیے جہاں انکی عزت نہیں۔سیاستدان کوئی بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے،سیاستدان سب سمجھ دار لوگ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کریگا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔میں نہیں سمجھتاکہ کوشش بھی کروں توسیاسی جماعتیں ملکربیٹھ جائیں،سیاسی جماعتوں کوخودملکرکام کرناچاہیے جوملکی مفادمیں ہو۔سی پیک اورملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایسے عمل میں حصہ نہیں لیناچاہیے جس سے ملکی ترقی میں رکاوٹ ہو۔