بہاول پور: بہاولپور کے شب وروز  کی تازہ ترین خبریں ڈاکٹر نوید انجم سے

بہاول پور: بہاولپور کے شب وروز  کی تازہ ترین خبریں ڈاکٹر نوید انجم سے

بہاول پور(ڈاکٹر نوید انجم سے)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ گلبہار بانو کے بھائی نے جائداد ہتھیانے کے لیے بہن کو ذہنی مریضہ بنا دیا. گلوکارہ گلبہار بانو کو ایک غزل چاہت میں کیا دنیا داری نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا تھا.

تمغہ حسن کارکردگی حاصل والی بہاولپور کے علاقہ خانقاہ شریف سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ گل بہار بانو جو کہ آجکل کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں رہائش پزیر ہے محرم الحرام میں اپنے خاوند کی قبر پر کراچی سے خانقاہ شریف آئی تو اسکے سوتیلے بھائی ایاز نے جو محلہ سردار آباد خانقاہ شریف بہاولپور میں مقیم ہے نے اسے کمرے میں قید کرکے باہر تالا لگا دیا اور اسے ڈرگز کے انجکشن لگاتا رہا جس سے وہ دماغی بیماری شیزوفرینیا کا شکار ہوگئی گل بہار بانو کی کوئی اولاد نہ ہے اور سوتیلا بھائی اسے جان سے مارکر اسکی بیش قیمت جائیداد ہتھیانا چاہتا ہے پڑوسی نے پولیس تھانہ سمہ سٹہ کو اطلاع کی تو پولیس نے کمرے کا تالا توڑ کر اسے بر آمد کیا اور اسکا ذہنی معائنہ کرایا جسمیں ڈاکٹر نے اسے ذہنی مریضہ قرار دیا مگر کسی عدالت میں پیش نہ کیا اور اسکے سوتیلے بھائی سے میل ملاپ کرکے دوبارہ اسی کے حوالے کردیا جس نے اسے دوبارہ گھر میں قید کردیا ہے سینئر ایڈووکیٹ بہاولپور ہائی کورٹ بار محسن جوئیہ سابق سینئر نائب صدر ہائیکورٹ بہاولپور نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آج امیر عجم ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وساطت سے سیشن جج بہاولپور کی عدالت میں برآمدگی محبوسہ گلو کارہ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے

بہاول پور(ڈاکٹر نوید انجم سے)کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال نے زیر تعمیر رنگ روڈ ، گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج اور چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری ایند اینمل سائنسز بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نوشین ملک، ایکسئین ہائی ویز فرخ ممتاز، ایکسئین بلڈنگز اکبر درانی بھی موجود تھے۔
کمشنر بہاول پور نےئر اقبال نے کہا کہ منصوبہ جات کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام تک ترقی کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے طے شدہ ٹائم فریم میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رنگ روڈ کا منصوبہ 1050ملین روپے کی لاگت سے ساڑھے 10کلومیٹر طویل شاہراہ پر مشتمل ہے جس کے ڈھائی کلومیٹر کے پہلے فیز کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز بہاول پور کے زیر تکمیل اکیڈمک بلاک کے دورہ کے موقع پر کمشنر بہاول پور کو بتایا گیا کہ2012ملین روپے کی لاگت کے منصوبہ کو30جون2019ء کو مکمل کیا جائے گا تاہم رواں سال کچھ شعبہ جات میں کلاسوں کااجراء کر دیا جائے گا۔ کمشنر بہاول پور نےئر اقبال نے گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس بہاول پور کی زیرتعمیر بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

بہاول پور(ڈاکٹر نوید انجم سے)بہاول پور: ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ انجینئر ہائی وے ڈویژن فرخ ممتاز وڑائچ نے کہا ہے کہے ضلع بہاول پور کی شاہرات کے کنارے پودے لگا کر ماحول کو خوشگوار اور سرسبز وشاداب بنانے کے لیے خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت ضلع بہاول پور کی شاہرات کے کنارے محکمہ ہائی وے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے دفتر میں جامن کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اشرف بھٹی،شعیب احمد، عبداللہ قمر، محسن سومرو ، محمد اکرم، نور گل خان اور ملک گلزار موجود تھے۔

بہاول پور(ڈاکٹر نوید انجم سے)سائل علاؤ الدین سکنہ بہاول پور نے اسسٹنٹ کمشنر ( بہاول پور سٹی ) ؍ بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل نے مبلغ2700/-کے عوض 2عدد جیک ہاٹ اور4عدد سیڈ و زرعی سروس سے خریدکی۔ مسؤل علیہ نے کمال مہارت سے شاپر میں4 کی بجائے دو بوتل سیڈ اور2جیک ہاٹ دی۔گھر جا کر چیک کیا تو دوائی کم ہونے کی وجہ سے فوراًمسؤل علیہ کے پاس گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔مسؤل علیہ نے رسید کی بجائے کارڈ پر دوائی لکھ دی اور قیمت بھی مارکیٹ سے زیادہ وصول کی۔
زینت مظہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاول پور بااختیارات اتھارٹی کے حکم پر مسؤل علیہ کو طلب کیا۔ بحث سماعت کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر (بہاول پور سٹی) ؍ بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون نے مسؤل علیہ کو سائل کی مکمل رقم مبلغ 2700/-روپے واپس کرنے کا حکم دیا اور ساتھی ہی سائل کو کہا گیا کہ وہ خرید کردہ زرعی ادویات مسؤل علیہ کو واپس کرے۔
مسؤل علیہ کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ خریدکردہ رسید صارفین کو جاری کی جائے۔ بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ دونوں فریقین نے اتھارٹی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے حکم پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے آئندہ پنجاب تحفظ صارف قانون2005پر عمل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ صارفین ؍ خریدار مزید معلومات کے لیے فون نمبر062-2720284پر صبح9بجے سے سہ پہر چار بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔