برطانوی نوجوانوں میں خوش رہنے کا احساس کم ترین سطح پر آگیا

برطانوی نوجوانوں میں خوش رہنے کا احساس کم ترین سطح پر آگیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک میں ہونے والے ایک سروے کے تحت برطانیہ میں بسنے والے ایسے نوجوان جن کی عمریں 16سے 25برس کے درمیان ہیں ،ان میں خوش رہنے کا رجحان گذشتہ دس برس کی کم ترین سطح پر ہے ، ہر 5میں سے3 نوجوان ایسے ہیں جو خوش نہیں ہیں اور وہ مالی معاملات اور نوکری کے حوالے سے فکرمند نظر آتے ہیں۔25 فیصد نوجوان مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہیں جبکہ50 فیصد نوجوان کسی نہ کسی صورت میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار رہے ہیں۔