برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دے دیا

برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دے دیا

واشنگٹن( نیوزلیب ویب ڈیسک)امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کم ڈارک کی ای میلز لیک ہوگئیں جس میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں جس میں برطانوی سفیر کم ڈارک نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اورغیرمحفوظ قرار دیا۔

برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیرمربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظرانداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا، ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی پالیسی کا مستقبل قریب میں کبھی بھی مربوط ہونے کا امکان نہیں کیونکہ یہ بہت ہی منقسم انتظامیہ ہے۔