انٹربینک میں ڈالر مزید 1.34 روپے تک مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 1.34 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1.34 پیسےمہنگا ہونے کے بعد ڈالر 190 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق رواں مالی سال ڈالر 32.36روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی این جی کی قیمت میں فی کلو گرام 6.89 روپے اضافہ کردیا

انٹر بینک میں ڈالر 1.27 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر 188 روپے 80 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔