انتظار کی گھڑیاں ختم، ورلڈ کپ فائنل میں آج انگلینڈ کا کیویز سے ٹاکرا

انتظار کی گھڑیاں ختم، ورلڈ کپ فائنل میں آج انگلینڈ کا کیویز سے ٹاکرا

لندن(نیوزلیب) انتظار کی گھڑیاں ختم، ورلڈ کپ کے فائنل میں آج جوشیلے انگلینڈ کا باہمت کیویز سے ٹاکرا ہو گا، لارڈز میں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، 1996 کے بعد پہلی بار کرکٹ میں کوئی نئی ٹیم عالمی چیمپئن بنے گی۔

کرکٹ کا نیا سلطان کون بنے گا، لارڈ زمیں آج میدان سجے گا جس میں نیوزی لینڈ اور انگلستان مدمقابل ہوں گے۔ ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرتے ہوئے پلان بھی فائنل کر لئے۔ ولیمسن اور مورگن، دونوں کپتانوں کی ٹرافی پر نظر ہے، ہوم ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین بے تاب ہیں۔

سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ کیویز نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر آخری معرکے تک رسائی حاصل کی۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد پہلی بار فائنل کھیل رہی ہے۔

انگلینڈ جیتے یا نیوزی لینڈ، 1996 کے بعد پہلی بار کوئی نئی ٹیم کرکٹ کی عالمی چیمپئن بنے گی۔