آسٹریلیا،گولڈ کوسٹ میں 21ویں کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر

آسٹریلیا،گولڈ کوسٹ میں 21ویں کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر

آسٹریلیا(نیوز لیب)گولڈ کوسٹ میں جاری 21وی کامن ویلتھ گیمز ایک رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے بعد اختتام پذیر ہو گئے جہاں میزبان ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا

میزبان آسٹریلیا نے 80 طلائی تمغے اور مجموعی طور پر 198 تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

انڈیا نے 2010 کے کامن ویلتھ گیمز کے بعد اپنی سب سے بہترین کارکردگی دکھائی اور 26 طلائی تمغے حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی

پاکستان نے ان کھیلوں میں پانچ تمغے حاصل کیے جن میں سے ایک طلائی اور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں

اگلے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوں گے۔